پیپلزپارٹی کے سینیٹر مولا بخش چانڈیو میں کرونا وائرس کی تشخیص

پیپلزپارٹی کے سینیٹر مولا بخش چانڈیو میں کرونا وائرس کی تشخیص

تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کے وار جاری ہیں، کرونا وائرس نے پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے سینیٹر مولا بخش چانڈیو کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا، مولا بخش چانڈیو کے علاوہ ان کے بیٹے، اہلیہ اور مزید دو خواتین میں کرونا وائرس کی تشخیص کی گئی ہے۔

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما مولابخش چانڈیو کے ترجمان نجیب ابڑو نے ان میں کرونا وائرس کی تشخیص کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ مولا بخش چانڈیو نے اپنے بیٹے اہلیہ اور مزید دو خواتین میں کرونا وائرس کی تشخیص کے بعد خود کو دیگر افراد کے ساتھ گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔

مولا بخش چانڈیو کے علاوہ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے رہنما اور لاڑکانہ سے منتخب ہونے والے سندھ اسمبلی کے رکن معظم علی عباسی میں بھی کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے، معظم علی عباسی کا اپنے کرونا میں مبتلا ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہنا تھا کہ اسمبلی کے اجلاس میں شرکت سے قبل میں نے کرونا وائرس ٹیسٹ کروایا، جس کی رپورٹ مثبت آئی ہے، جس کے بعد میں نے خود گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے۔

    Voter (100 posts)

    جس طرح روزانہ سیاستدانوں کو کورونا  ہو رہا ہے اور اموات بھی ہو رہی ہیں  لگتا ہے کہ پاکستان کے اچھے دن آنے والے ہیں إن شاء الله

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More