کرونا وائرس نے ایک اور سابق پاکستانی کرکٹر کی جان لے لی

کرونا وائرس نے ایک اور سابق پاکستانی کرکٹر کی جان لے لی۔۔ سابق فرسٹ کلاس کرکٹر کا کرونا کے باعث انتقال کرگئے۔

کرونا وائرس سے انتقال کر جانے والے سابق فرسٹ کلاس کرکٹر ریاض شیخ کو سپرد خاک کر دیا گیا۔51 سالہ آل راؤنڈ ریاض شیخ گزشتہ شب انتقال کر گئے تھے، ان کی تدفین کورنگی قبرستان میں کی گئی ۔

ریاض شیخ نے پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کی جانب سے 43 فرسٹ کلاس میچز کھیلے ،ریاض شیخ ان دنوں معین خان کرکٹ اکیڈمی کے ہیڈ کوچ کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے۔

معین خان، جاوید میانداد، ظہیر عباس ، راشد لطیف نے انکے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے اور انکے لئے دعائےمغفرت کی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی سابق فرسٹ کلاس کرکٹر ظفر سرفراز پشاور میں کرونا کے باعث جاں بحق ہوگئے تھے، وہ پاکستان کی نمائندگی کرنیوالے اختر سرفراز کے بھائی تھے جو پچھلے سال کینسر کے باعث انتقال کرگئے تھے۔

دوسری جانب کرونا وائرس سے متاثرہ ٹیسٹ کرکٹر توفیق عمر بھی بحالی کی جانب گامزن ہیں

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More