کرونا کے باعث تحریک انصاف کے ایک اور رکن اسمبلی انتقال کرگئے

پشاور:پی ٹی آئی کے رکن خیبر پختونخوا اسمبلی میاں جمشیدالدین کاکاخیل کورونا کے باعث چل بسے۔

تفصیلات کے مطابق نوشہرہ سے تعلق رکھنے والے تحریک انصاف کےایم پی اےمیاں جمشیدالدین کاکاخیل کرونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے

رکن خیبرپختونخوااسمبلی میاں جمشید کورونا کے باعث کئی دنوں سے اسلام ابادکےنجی ہسپتال میں زیرعلاج تھے۔

میاں جمشید الدین کانمازہ جنازہ آبائی گاوں کاکا صاحب میں ادا کی جائے گی،میاں جمشید الدین پرویزخٹک دورمیں منسٹر ایکسائزبھی رہ چکےہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سندھ کے صوبائی وزیر مرتضی بلوچ کورونا کے باعث انتقال کر گئے تھے ۔صوبائی وزیر کچی آبادی مرتضی بلوچ کورونا وائرس میں مبتلا تھے۔ مرتضی بلوچ آئی سی یو میں ونٹی لیٹر پر تھے ۔

اس سے قبل تحریک انصاف کی ایم پی اے شاہین رضا چیمہ بھی کرونا کے باعث جاں بحق ہوگئی تھیں، شاہین رضا چیمہ تشویشناک حالت کے پیش نظر ونٹی لیٹر پر رہیں لیکن جانبر نہ ہوسکیں۔

نوشہرہ سے ہی تعلق رکھنے والے اے این پی کے صوبائی وزیر میاں افتخار بھی کرونا کا شکار ہوگئے تھے لیکن اب وہ صحت یاب ہوچکے ہیں۔

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More