کرونا وائرس نے ن لیگی ایم پی اے کی بھی جان لے لی

مسلم لیگ ن کے ایم پی اے شوکت منظور چیمہ 65 برس کی عمر میں کرونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے

تفصیلات کے مطابق جان لیوا کرونا وائرس میں مبتلا افراد کی اموات کا سلسلہ جاری ہے، مسلم لیگ ن کے گجرانوالہ سے رکن پنجاب اسمبلی شوکت منظور چیمہ کرونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے ہیں ۔

شوکت منظور چیمہ کی عمر 65 برس تھی، وہ گزشتہ دس روز سے پی کے ایل آئی میں زیر علاج تھے، طبیعت زیادہ خراب ہونے پر انہیں 26 مئی کو وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تھا، تاہم وہ آج کرونا وائرس کے باعث جانبر نہ ہوسکے اور 65 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں کرونا وائرس کے کل مریضوں کی تعداد 80 ہزار چھ سو اٹھاسی تک پہنچ چکی ہے، جبکہ کرونا وائرس کے باعث اب تک ایک ہزار 688 افراد موت کی منہ میں جا چکے ہیں، موجودہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں 824 افراد کی تعداد تشویشناک بتائی جارہی ہے، جبکہ اب تک 28 ہزار 923 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More