پاکستان میں کرونا کیسز چین سے بھی بڑھ گئے

اسلام آباد: پاکستان میں کوروناوائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد چین سے بھی بڑھ گئی ہے اور85ہزار 264 افراد میں اس وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے جب کہ ایک ہزار770 افراد جان سے ہاتھ دھوبیٹھے

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ4ہزار688نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس طرح پاکستان کیسز سے لحاظ چین سے بھی آگے چلاگیا۔

ملک بھر میں کورونا سےمتاثرہ 30 ہزار 128 مریض صحتیاب ہو گئے۔صحت مند ہونیوالے افراد کی سب سے بڑی تعداد سندھ سے ہے جو 16 ہزار سے زائد ہے جبکہ پنجاب میں 7 ہزار سے زائد افراد صحت یاب ہوچکے ہیں

ملک بھر میں24گھنٹوں کے دوران 20 ہزار 167 ٹیسٹ کیے گئے گئے۔ اب تک حکومت 6 لاکھ 15 ہزار 511 ٹیسٹ کرچکی ہے۔سب سے زیادہ ٹیسٹ پنجاب میں ہوئے ہیں ، دوسرے نمبر پر سندھ میں زیادہ ٹیسٹ ہوئے ہیں۔

کرونا کے سب سے زیادہ مریضوں کا تعداد سندھ سے ہے جہاں اب تک 32ہزار910 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ پنجاب میں 31ہزار104، خیبرپختونخوا 11ہزار373، بلوچستان5ہزار224، اسلام آباد 3یزار544، آزادکشمیر285 اور گلگت بلتستان میں 824کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

کورونا وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 607 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ سندھ میں 555، خیبر پختونخوا میں 490، اسلام آباد میں38، گلگت بلتستان میں 12، بلوچستان میں 49 اور آزاد کشمیر میں 7 افراد کورونا وائرس سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔

    Senator (1k + posts)

    ایک کیس کا 25 لاکھ خرچ کر رہی ہے حکومت حساب لگاو حکومت کتنی کرپشن کر رہی ہے

    او انی دیو کرونا چیک کرن والیاں کیٹاں بدلو مفت دیاں کیٹاں نل ایج ای ہونا ے

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More