پاکستان میں ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والی بڑی مارکیٹس بند کرانے کیلئے آپریشن شروع

پاکستان میں ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والی بڑی مارکیٹس بند کرنے کا فیصلہ

کورونا وائرس کے باعث کیے جانے والے لاک ڈاؤن میں نرمی کے فیصلے بعد مارکیٹس کو ایس او پیز کے تحت کھولنے کا فیصلہ کیا گیا تھا تاہم ایس او پیز کو مکمل طور پر نظر انداز کرنے والی بڑی مارکیٹ کو بھی اب بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس ضمن میں پنجاب اور خیبر پختونخوا میں آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک نے این سی او سی میں بریفنگ کے دوران کہا کے شرح اموات بڑھنے کی بڑی وجہ غیر ذمہ داری ہے، خلاف ورزی پر بڑی مارکیٹس بھی بند کی جائیں اور انڈسٹریل ایریاز، مارکیٹس اور ٹرانسپورٹرز کو پابند بنایا جائے اور خلاف ورزی کرنے والے پر بھاری جرمانہ عائد کیا جانا چاہیے۔

چیف سیکرٹری پنجاب کی زیر صدارت اجلاس میں ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔ انہوں نے انتظامیہ کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا اب معافی کا وقت ختم ہوگیا افسران فیلڈ میں نکلیں۔

چیف سیکرٹری پنجاب نے حکم دیا کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی کی مرتکب دکانوں اور بازاروں کو فوری بند کر دیا جائے، ماسک کی پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے، احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے انتظامی اور پولیس افسران خود فیلڈ میں موجود رہیں۔

ادھر وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے پولیٹیکل کمیونیکیشن ڈاکٹر شہباز گل نے بھی ٹویٹ کیا ہے کہ ایس او پی ایز پر عملدرآمد نہ کرنے پر پورے ملک میں کئی بڑی مارکیٹیں آج بند کر دی جائیں گی، پنجاب اور کے پی کے میں آپریشن شروع کر دیا گیا ہے، ہم سب کو ہر صورت ایس او پی ایز پر عملدرآمد کرنا ہوگا۔

    Chief Minister (11k + posts)

    یہ ٹائیگر فورس کی ناکامی ہے ، دس لاکھ افراد کی ٹائیگر فوج ایس او پیز پر عملدرآمد کرانے میں ناکام کیوں ہے

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More