رواں ماہ پنجاب میں خطرناک حد تک کورونا وائرس پھیلنے کا خدشہ

کابینہ کمیٹی برائے انسداد کورونا میں پیش کی گئی محکمہ صحت کی رپورٹ میں انکشاف، رپورٹ کے مطابق پنجاب میں30 جون تک کورونا کیسز کی تعداد60 ہزار ہونے کا خدشہ ہے۔ موجودہ تعداد سے34 ہزار مزید کیس اسی مہینے میں سامنے آ سکتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق لاک ڈاؤن میں نرمی سے کیسز اور اموات میں اضافہ ہوا ہے۔

کابینہ کمیٹی برائے انسداد کورونا میں پیش کی گئی محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 2 ہفتوں میں پنجاب میں کورونا کا پھیلاؤ4.1فیصد تک پہنچ گیا ہے۔ اس مہینے میں پنجاب میں ٹیسٹنگ کیپسٹی بھی 10 فیصد بڑھ جائے گی جس سے نتائج متاثر ہو سکتے ہیں۔

30 مئی کو پنجاب میں ہونے والی اموات دنیا میں 15ویں نمبر پر ریکارڈ کی گئیں ہیں۔31 مئی کو رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد کے مطابق بھی پنجاب کا 15واں نمبر ہے۔

اس وقت پاکستان میں 85ہزار 264 افراد میں اس وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے جب کہ ایک ہزار770 افراد جان سے ہاتھ دھوبیٹھے ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کی جانب سے جاری کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ4ہزار688نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

اس طرح پاکستان کیسز سے لحاظ چین سے بھی آگے نکل گیا ہے۔ پاکستان میں کورونا سےمتاثرہ 30 ہزار 128 مریض صحتیاب ہو گئے۔ صحت مند ہونیوالے افراد کی سب سے بڑی تعداد سندھ سے ہے جو 16 ہزار سے زائد ہے جبکہ پنجاب میں 7 ہزار سے زائد افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

کرونا کے سب سے زیادہ مریضوں کا تعداد سندھ سے ہے جہاں اب تک 32ہزار910 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ پنجاب میں 31ہزار104، خیبرپختونخوا 11ہزار373، بلوچستان5ہزار224، اسلام آباد 3یزار544، آزادکشمیر285 اور گلگت بلتستان میں 824کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

کورونا وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 607 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ سندھ میں 555، خیبر پختونخوا میں 490، اسلام آباد میں38، گلگت بلتستان میں 12، بلوچستان میں 49 اور آزاد کشمیر میں 7 افراد کورونا وائرس سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔

    Senator (1k + posts)

    ترقیاتی منصوبے شروع کرنے کی ضرورت ہی نہیں جتنے کاغذوں میں مریض بڑھیںگے اتنے 25 لاکھ کی کرپشن حکومت کرے گی حقیقت میں کرونا وائرس نام کی کوئی چیز نہیں نیازی حکومت اپنی نکامیاں چھپانے کے لیے اس افواہ کو ہوا دے رہی ہے

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More