ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فیصل سبزواری، اہلیہ اور بیٹوں میں کرونا وائرس کی تشخیص

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فیصل سبزواری، اہلیہ اور بیٹوں میں کرونا وائرس کی تشخیص

تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کا نہ تھمنے والا سلسلہ جاری ہے، کرونا وائرس سماجی حلقوں کے ساتھ ساتھ سیاسی حلقوں کو بھی بری طرح سے اپنی لپیٹ میں لے رہا ہے، ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے رکن فیصل سبزواری بھی کرونا وائرس کا شکار ہو گئے۔ ان کے علاوہ ان کے گھر کے بیشتر افراد میں کرونا وائرس کی موجودگی پائی گئی ہے۔

فیصل سبزواری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے کرونا وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا کہ ” ‏گذشتہ دنوں میرے والدین،زوجہ،2 بیٹیاں کورونا میں مبتلا ہوئے۔آج میرا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا ہے۔ اہل خانہ میں صرف منجھلی بیٹی اور مدیحہ کے کورونا ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔ تمام احباب سے دعا کی درخواست ہے۔خدارا احتیاط کریں، محفوظ رہیں، کیونکہ ہسپتالوں میں جگہ کا کال ہے”۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد چین سے بھی زیادہ ہوتی چلی جارہی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 600 سے زائد نئے کرونا وائرس کی کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 85 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے جو کہ چین میں ریکارڈ کیے گئے کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد سے بھی زیادہ ہے۔

    Politcal Worker (234 posts)

    At least now he should seek forgiveness from Allah and disassociate himself from Black Swine , murderer and criminal  RAW handler Altaf Hussain  Traitor

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More