کورونا کی صورتحال میں شہریوں کی مدد کیلئے”پاک نگہبان” ایپ کا اجرا

وفاقی حکومت کے قائم کردہ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کی جانب سے کورونا کی صورتحال میں پاکستانی شہریوں کو پریشانی سے بچانے اور ان کی سہولت کے لیے”پاک نگہبان” ایپ کا اجرا کر دیا۔

پاک نگہبان نامی ایپ سے علاقے میں کورونا کا علاج کرنے والے ہسپتالوں میں وینٹی لیٹرز اور بیڈز کی دستیابی سے متعلق مدد ملے سکے گی۔ اب اس ایپ سے ذریعے شہری گھر میں بیٹھے ضروری معلومات لے کر متعلقہ ہسپتال میں پہنچ سکیں گے۔

پاک نگہبان نامی یہ ایپ1100 سے زائد ہسپتالوں سے منسلک ہے، اس ایپ کو گوگل پلے سٹور یا کوویڈ کی سرکاری ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے، اس کے علاوہ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر نے ریسورس منیجمنٹ سسٹم کا بھی آغاز کیا ہے جس کے تحت 15459 ہسپتالوں کو اس سسٹم سے منسلک کیا گیا ہے،تمام صوبے اس سسٹم کے تحت صوبے میں موجود سہولیات کو مزید بہتر بنا سکیں گے۔

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More