سمارٹ لاک ڈاؤن، بلومبرگ کا آرٹیکل شئیر کرکے وزیراعظم کی اپنی ٹیم کی تعریف

فخر ہے کہ میری ٹیم نے کورونا بحران میں میری مدد کی:عمران خان

اپنے ٹوئٹر پیغام میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہماری ٹیم نے سب سے پہلے اسمارٹ لاک ڈاؤن متعارف کروایا۔

وزیراعظم نے ٹوئٹر پر بلوم برگ میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کے حوالے سے شائع آرٹیکل شیئر کرتے ہوئے کہا کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن اختیارکرنےوالوں میں میری ٹیم سرفہرست ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا مجھے فخر ہےکہ کورونا سے پیدا شدہ بحرانی کیفیت میں وطن عزیزکو پیہم درست سمت میں رکھنےکیلئےیہ تدبیر میرےکام آئی، آج سے اگر ہم ایس او پیز کالحاظ رکھتےہیں توانشاء اللہ اس بحران سے نکل آئیں گے۔

واضح رہے کہ امریکی جریدے بلومبرگ نے آرٹیکل شائع کی اہے جس کا عنوان ہے کہ سمارٹ لاک ڈاؤن یورپ کا مستقبل ہے۔ بلومبرگ نے اپنے آرٹیکل میں جرمنی ، اٹلی اور پرتگال ، کورونا وائرس کے انفیکشن کے نئے اضافے کو روکنے کے لئے چھوٹے ، لوکل شٹ ڈاؤن سے مشروط کیا ہے

یادرہے کہ پاکستان سمارٹ لاک ڈاؤن کی پالیسی پر کچھ عرصے سے عمل پیرا ہے جس کے تحت ایسے علاقے جہاں کرونا کیسز بہت زیادہ ہوں، کرونا کے ہاٹ سپاٹ سمجھے جاتے ہوں، ان علاقوں کو مکمل طور پر سیل کردیا جائے اور وہاں ریپڈ ٹیسٹنگ کی جائے اور شہریوں کے اس سے علاقے سے باہر نکلنے اور دوسرے علاقے کے شہریوں کی اس مخصوص علاقے میں داخل ہونے پر پابندی لگادی جائے۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کہنا ہے کہ سمارٹ لاک ڈاؤن کی وجہ سے اسلام آباد میں کرونا کے کیسز میں کمی دیکھنے میں آرہی ہے جبکہ اسد عمر اور ڈاکٹر یاسمین راشد بھی ایسا ہی دعویٰ کرتے نظر آرہے ہیں۔

لاہور سمیت پنجاب اور دیگر صوبوں میں لاک ڈاؤن نافذ ہے۔ لاک ڈاؤن کی پالیسی کے تحت لاہور میں سینکڑوں علاقے سیل کئے جاچکے ہیں۔

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More