سب کو ہنسانے والاکامیڈین مسٹر بین بھی کرونا آگاہی مہم کا حصہ

دنیا بھر کو اپنی دلچسپ حرکتوں اور اداکاری سے ہنسانے والا مسٹر بین بھی کرونا سے متعلق آگاہی پھیلانے کے لئے میدان میں آگیا۔ مسٹر بین کرونا آگاہی مہم کا حصہ بن گیا ہے۔عالمی ادارہ صحت نے یوٹیوب پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں کرونا وائرس سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر بتائی جارہی ہیں۔

ویڈیو میں مسٹر بین کے کارٹون کے ذریعے کرونا سے بچنے کی احتیاطی تدابیر بتائی جارہی ہیں۔ جسے مسٹر بین کے مداح بڑے  شوق اور توجہ سے سن رہے ہیں۔ کرونا کے تدارک کیلئے مسٹر بین کی جانب سے بتائی گئی احتیاطی تدابیر اور حفظانِ صحت کے اُصولوں کو اب تک یوٹیوب پر ہزاروں لوگ دیکھ چکے ہیں۔

عالمی ادارہ صحت کی اس منفرد ویڈیو کو دنیا بھر میں پذیرائی مل رہی ہے۔دنیا بھر میں کورونا وائرس سے501,308 اموات اور 10,082,613افراد متاثر ہیں، اب تک 5,458,523افراد وائرس کو شکست دے چکے ہیں۔

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More