بھارت :ماسک پہننے کی درخواست کرنیوالی خاتون پر سرکاری افسر کا بدترین تشدد

بھارتی ریاست اندھراپردیش میں ایک سرکاری دفتر میں ملازم نے خاتون ورکر کو صرف اس لیے بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا کیونکہ انہوں نے مبینہ طور پر اسے ماسک پہننے کا کہا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اندھرا پردیش کے محکمہ سیاحت کے ایک دفتر کے اندر یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہاں کی ایک معذور خاتون ورکر اوشا رانی نے ڈپٹی مینجر سی بھاسکر کو دفتر میں داخل ہونے پر ماسک پہننے کی درخواست کی۔

دفتر میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے میں یہ مناظر قید ہوگئے ، سی بھاسکر نے ماسک پہننے کی اوشا کی درخواست کو اپنی توہین سمجھا اور اسے بری طرح تشدد کا نشانہ بنانے لگا۔

سی بھاسکر نے خاتون ورکر کو تشدد کا نشانہ بنانے کیلئے لوہے کے سریے کا بھی استعمال کیا، اور اسے بالوں سے پکڑ کر گھسیٹتا بھی رہا، دیگر دفتر کے عملے نے سی بھاسکر کو روکنے کی کوشش کی۔

یہ سی سی ٹی وی کی ویڈیو چند ہی گھنٹوں میں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، اوشا رانی نے سی بھاسکر کے خلاف پولیس میں شکایت درج کروائی ، جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سی بھاسکر کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More