پاکستان میں کرونا سے صحتیاب ہونیوالوں کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کرگئی۔

پاکستان میں کرونا سے صحتیاب ہونیوالوں کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کرگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول کے مطابق پاکستان میں کرونا کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 13 ہزار 446 ہوگئی ہے سب سے زیادہ کیسز سندھ سے 8640 ، پنجاب سے 76262 ، خیبرپختونخوا سے 26598 کیسز رپورٹ ہوئے

کرونا سے صحت یاب ہونیوالوں کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔ صحت یاب ہونیوالوں کی تعداد 100,802 تک پہنچ گئی ہے۔

سندھ میں46,824، پنجاب میں27,488، خیبرپختونخوا میں13,067، بلوچستان میں4,484 ، وفاقی دارالحکومت میں 7,261 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ گلگت بلتستان میں1,128 اور آزاد کشمیر میں 550 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

کرونا سے صحتیابی کی شرح 48 فیصد کے قریب ہے جبکہ کرونا سے اموات کی شرح 2.1 فیصد ہے۔

دوسری جانب کرونا سے 4,395 افراد زندگی کی بازی ہارچکے ہیں ، سب سے زیادہ پنجاب سے 1,762 ، سندھ سے 1377 ، خیبرپختونخوا سے 951، اسلام آباد سے 128، بلوچستان سے 121 ، آزاد کشمیر سے 30 اور گلگت بلتستان سے 26 افراد کرونا کے باعث زندگی سےہاتھ دھو بیٹھے۔

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More