وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی بھی کرونا وائرس کا شکار

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی بھی کرونا وائرس کا شکار

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں اور انہوں نے اس حوالے سے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے، اور میں نے فوری طور پر خود کو گھر پر قرنطینہ کرلیا ہے۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ آج سہ پہر مجھے ہلکا بخار محسوس ہوا، میں نے فوری طور پر خود کو گھر پر قرنطینہ کرلیا، اللہ کے فضل سے میں خود کو مضبوط اور توانا محسوس کررہا ہوں، میں گھر سے اپنے فرائض منصبی ادا کرتا رہوں گا، عوام سے دعاؤں کی درخواست ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر، شہریار آفریدی، عامر ڈوگر، ملک کرامت کھوکھر اور متعدد ایم این ایز کرونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >