مثبت خبر: ملک میں ایک ہی دن میں کرونا کے 11 ہزار سے زائد مریض صحتیاب

کرونا سے صحت یاب افراد کا نیار ریکارڈ۔۔۔ پاکستان بھر میں ایک ہی دن میں کرونا کے 11 ہزار 471 مریض صحت یاب

پاکستان میں کرونا سے صحت یاب ہونیوالے افراد میں تیزی دیکھنے میں آرہی ہے ایک ہی دن میں 11 ہزار 471 افراد صحتیاب ہوگئے جس کے بعد صحت یاب ہونیوالے افراد کی تعداد ایک لاکھ 25 ہزار 94 ہوگئی ہے۔

اس طرح کورونا وائرس سے ملک میں صحتیاب افراد کی تعداد فعال مریضوں سے زیادہ ہوگئی ۔ صحت یاب افراد کی تعداد 55.5 فیصد ہے جبکہ شرح اموات 2.1فیصد ہے۔

گزشتہ روز پنجاب میں 8ہزار 798افراد صحتیاب ہوئے اور پنجاب میں صحت یاب افراد کی تعداد بڑھ کر 42,584 ہوگئی۔

خیبرپختونخوا میں ایک ہی دن میں 805 افراد صحتیاب ہوئے اور خیبرپختونخوا میں صحتیاب افراد کی تعداد 15520 ہوگئی ہے۔

سندھ میں گزشتہ روز 982 افراد صحتیاب ہوئے اور صحتیاب افراد کی تعداد50,908 ہوگئی ہے۔

وفاقی ادارالحکومت اسلام آباد میں 8,610 افراد، بلوچستان میں5,331 افراد، گلگت بلتستان میں 1,185 افراد جبکہ آزاد کشمیر میں 686 افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔۔

دوسری جانب اموات میں بھی کمی دیکھنے میں آرہی ہے ، گزشتہ روز اموات کی تعداد 68 تھی جبکہ کئی روز سے اموات کی تعداد 100 سے کم رپورٹ ہورہی ہیں۔

گزشتہ روز 22 ہزار 50 ٹیسٹ ہوئے جس کے نتیجے میں پاکستان بھر میں کرونا کے 3387 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ اموات کی تعداد 4619 اور صحت یاب افراد کی تعداد ایک لاکھ 25 ہزار 94 ہوگئی ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >