اسلام آباد: کورونا زدہ ڈاکٹر نجی کلینک میں مریضوں کا علاج کرتے ہوئے پکڑا گیا

اسلام آباد: کرونا زدہ ڈاکٹر مریضوں کا علاج کرتے ہوئے پکڑا گیا۔

 

اسلام آباد میں سیکٹر جی سیون کی ستارہ مارکیٹ میں میٹرو پولیٹین کارپوریشن کی ہیلتھ سروسز کی ٹیم کی جانب سے چھاپہ مارا گیا جس کے نتیجے میں ایک کرونا زدہ ڈاکٹر اپنی نجی کلینک پر مریضوں کا علاج کر رہا تھا جو پکڑا گیا۔

ڈی جی ہیلتھ سروسز اسلام آباد ڈاکٹر حسن عروج نے خصوصی ٹیم تشکیل دیتے ہوئے اس کو ہدایت کی تھی کہ اسلام آباد کی تمام نجی کلینکس کو چیک کرتے ہوئے ان کو کرونا فری بنایا جائے، اسی تناظر میں ستارہ مارکیٹ کی نجی کلینک پر ٹیم نے چھاپہ مارا، جس پر کلینک کے ڈاکٹر سمیت تمام عملے میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔

چھاپہ مار ٹیم نے نجی کلینک کے ڈاکٹر میں کرونا وائرس کی موجودگی پر اس کے کلینک کو سیل کردیا، چھاپے کے دوران ٹیم کو ڈاکٹر اور کلینک کے عملے کی جانب سے مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا، جس پر پولیس کی نفری کو طلب کیا گیا اور پولیس کی موجودگی میں کلینک کو سیل کردیا۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >