کرونا کے خلاف جنگ: برطانوی ہائی کمشنر کی این سی او سی کی تعریف

برطانوی ہائی کمشنر کی کرونا کے خلاف جنگ میں کلیدی کردار ادا کرنے پر این سی او سی کی تعریف

پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچن ٹرنر نے کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں کلیدی کردار ادا کرنے پر نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کی تعریف کی ہے۔

برطانیہ کے سفارتی اہلکار نے ہفتے کے روز سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے نیشنل کمانڈ آپریشن سنٹر کی تعریف کی، اور کرونا وائرس کے خلاف جنگ میں ادا کرد کلیدی کردار کو سراہا۔

برطانوی ہائی کمشنر کا ٹویٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ ” شاباش این سی اوسی، کرونا وائرس نے ہماری دنیا کو الٹا کر دیا ہے ہمارے ہاتھ صاف ہیں لیکن ہم کسی سے ملا نہیں سکتے ، وہاں آلودگی کم ہے لیکن ہم ماسک پہنتے ہیں، ہم ایک دوسروں کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں، لیکن الگ رہنا پڑ رہا ہے”

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹرکادورہ کیا، آرمی چیف بھی انکے ہمراہ تھے۔وزیر اعظم کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) میں کورونا کی صورت حال پر اجلاس ہوا جس میں آرمی چیف، وفاقی وزراء، معاونین خصوصی اور اعلٰی عسکری حکام بھی شریک ہوئے۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ملک میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کے بہترین نتائج مل رہے ہیں

بعدازاں شبلی فرازنے کہا کہ وزیراعظم کی حکمت عملی سے کورونا کیسز میں کمی آئی، دنیاعمران خان کا ماڈل اپنا رہی ہے،کورونا ابھی مکمل ختم نہیں ہوا اور خطرہ اب بھی موجود ہے۔

  • This government is so much better than the corrupt ppp and pml who looted every thing and left the khazana khali kakh

    however as media and mafia were benciting from old system they are doing vicious propaganda against imran khan shame on the press and mafia be warned allah is watching everybody from above


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >