چوبیس گھنٹوں میں1 ہزار 819 مریض کورونا سے صحتیاب

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر نے ملک بھر میں کورونا کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کر دئیے ہیں،جس کے مطابق پاکستان
میں کورونا وائرس کے ایکٹو مریضوں کی تعداد 1 لاکھ سے کم ہو گئی،ملک بھر میں کورونا کے ایکٹوکیسز کی تعداد 95 ہزار 407 ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1819 مریضوں نے کورونا کو شکست دی،
جس کے بعد صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 31 ہزار 649 ہو گئی،ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں
کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 31 ہزار 818 تک جا پہنچی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3 ہزار 344 نئے کیسز رپورٹ ہوئے،گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 50 اموات ہوئیں،ملک بھر میں مجموعی اموات کی تعداد 4762 ہو گئی۔

سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 94528 ہو گئی، جبکہ پنجاب میں مریضوں کی تعداد 81963 رپورٹ،کے پی میں کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد 28116، بلوچستان میں 10814 ہو گئی۔تاہم اسلام آباد میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 13494، آزاد جموں و کشمیر 1342 گلگت میں 1561 ہو گئی۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 22 ہزار 271 ٹیسٹ کیے گئے،مجموعی طور پر 14 لاکھ 20 ہزار 623 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>