کرونا وائرس کا مذاق اڑانے والے برازیلین صدر بھی کرونا کا شکار

کرونا وائرس نام کی کوئی چیز نہیں کہنے اور اس کا مذاق اڑانے والے برازیلین صدر بولسنارو کرونا وائرس کا شکار ہو گئے، برازیلین صدر نے کرونا وائرس کا شکار ہونے کا ایک نجی ٹی وی میں براہ راست گفتگو کرتے ہوئے بتایا۔

کچھ روز قبل برازیلین صدر میں کرونا وائرس کی علامات ظاہر ہونا شروع ہوئیں جس پر انہوں نے اپنا کرونا ٹیسٹ کروایا جس کی رپورٹ مثبت آئی ہے، برازیلی صدر بولسنارو نے کرونا سے متاثر ہونے کی خبر فیس ماسک پہن کر دی، اس سے قبل وہ فیس ماسک پہننے کی بالکل بھی پابندی نہیں کرتے تھے۔

برازیلین صدر کرونا وائرس میں مبتلا ہونے سے قبل سماجی دوری اور کرونا وائرس کا متعدد بار مذاق اڑا چکے ہیں، ان کی اسی غیرسنجیدگی کی وجہ سے برازیل میں اب تک 65 ہزار لوگ اپنی زندگیاں گنوا چکے ہیں، برازیل میں اب تک 16 لاکھ لوگ کرونا وائرس میں مبتلا ہو چکے ہیں۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >