کرونا وائرس نے ملک میں اب تک کتنے ڈاکٹرز کو متاثر کیا؟

کرونا وائرس نے ملک میں اب تک کتنے ڈاکٹرز کو متاثر کیا؟

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف فرنٹ لائن پر کرونا وائرس کی عالمی وبا کا مقابلہ کر رہے ہیں، ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی کاوشیں بھی قابل تحسین ہیں جو اپنی جانوں کی پرواہ کیے بغیر دوسروں کی زندگیاں بچانے کے لیے اپنی ڈیوٹی بخوبی سر انجام دے رہے ہیں۔

محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کی جانب سے ایک رپورٹ جاری کی گئی ہے جس میں انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ کرونا وائرس کی وارڈز میں ڈیوٹی دینے والے ڈاکٹرز دیگر ڈاکٹرز کے مقابلے میں زیادہ متاثر ہوئے ہیں، ملک بھر کے کورونا وارڈز میں ڈیوٹی کرنے والے کورونا متاثر ڈاکٹرز اور دیگر اسٹاف کی تعداد 5834 ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق دیگر صوبوں کے مقابلے میں کرونا سے سب سے زیادہ 1926 فرنٹ لائن ورکرز خیبرپختونخواہ میں متاثر ہوئے ہیں، محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں کرونا سے آئی سی یو میں کام کرنے والے 1132 ڈاکٹرز اور دیگر عملہ متاثر ہوا ہے۔

کرونا وائرس نے ملک میں اب تک کتنے ڈاکٹرز کو متاثر کیا؟

محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق تعداد کے لحاظ سے خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ ڈاکٹرز متاثر ہوئے ہیں خیبر پختونخوا کے بعد دوسرے نمبر پر سندھ ہے جہاں ایک ہزار 679 فرنٹ لائن ورکرز کرونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رقبے کے لحاظ سے سب سے بڑے صوبے بلوچستان میں 437 ڈاکٹر اور عملہ اور آبادی کے لحاظ سے ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں 1100 ڈاکٹرز اور عملہ کرونا وائرس سے متاثرہو چکا ہے، اس کے علاوہ اسلام آباد میں 475، گلگت بلتستان میں 109 اور آزاد کشمیر میں 108 ڈاکٹرز اور عملہ اب تک کرونا وائرس سے متا ثر ہو چکا ہے، کرونا وائرس سے متاثر ہونے کے باوجود ڈاکٹر اور عملہ اپنی ذمہ داریاں بخوبی نبھا رہا ہے


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >