ایران میں کرونا وائرس کی لہر ایک بار پھر تیز

ایران میں کرونا وائرس کی لہر ایک بار پھر تیز، ایک ہی روز میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ

دنیا بھر میں کرونا وائرس کے وار جاری ہیں، دنیا بھر کی طرح کرونا وائرس ایک بار پھر ایران میں سر اٹھانے لگا ہے، ایران میں ایک ہی روز میں اب تک کی سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئی ہیں، جس کے بعد ایرانی حکومت نے نو علاقوں کو ریڈ زون قرار دے دیا ہے۔

ایران کی وزارت صحت نے کرونا وائرس کی وبا کے شروع ہونے سے لے کر اب تک ایران میں ایک روز میں سب سے زیادہ اموات ہونے کی تصدیق کی ہے، وزارت صحت نے بتایا کہ ایک ہی روز میں کرونا وائرس میں مبتلا 221 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جو مئی سے لے کر اب تک کرونا وائرس کے باعث ایک ہی روز میں ہونے والی ہلاکتوں کی سب سے زیادہ تعداد ہے، جس نے ایرانی حکومت کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے

ایرانی وزارت صحت نے بتایا کہ کرونا وائرس سے اب تک سرکاری سطح پر ریکارڈ کی گئی اموات کی تعداد 12305 تک پہنچ چکی ہے جبکہ جمعرات کے روز 2079 کیسز کی تصدیق کے بعد ایران میں اب تک کرونا وائرس میں مبتلا افراد کی کل تعداد 2 لاکھ 50 ہزار 458 کی سطح تک پہنچ چکی ہے۔

ایرانی وزارت صحت کے ترجمان کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ایران کی حکومت نے 29 میں سے نو صوبوں کو اس لئے ریڈ زون قرار دے دیا ہے کیونکہ وہاں سے کرونا کے کیسز بہت بڑی تعداد میں سامنے آرہے ہیں، اس کے علاوہ تہران میں بھی صورتحال قابو سے باہر ہوتی دکھائی دے رہی ہے، جس پر ایرانی حکومت نے تہران میں 33 علاقوں کو پیلے زونز کا درجہ دے دیا ہے۔

تہران کے وائرس ٹاسک فورس کے سربراہ علی رضا ذالی نے بدھ کو بتایا کہ تہران کی صورتحال دن بدن بد تر ہوتی چلی جارہی ہے، کیونکہ گزشتہ دس روز کے دوران کرونا وائرس کے باعث ہونے والی اموات ، انفیکشن اور لوگوں کے ہسپتال میں داخل ہونے کی شرح بہت تیزی سے بڑھ رہی ہے، اس کے برعکس حکومت اپریل سے مسلسل کوشش کر رہی ہے کہ کسی طرح سے کاروباری سرگرمیوں کو بحال کیا جائے تاکہ ڈوبتی ہوئی معیشت کو سہارا دیا جا سکے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >