پنجاب میں 61 فیصد مریضوں نے کورونا وائرس کو شکست دیدی

کورونا وائرس کے حوالے سے اچھی خبر سامنے آگئی، پنجاب بھر میں کورونا وائرس کے 61 فیصد مریض صحت یاب ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، پاکستان کے سب سے بڑے صوبے کے 61 فیصد مریضوں نے کورونا وائرس کو شکست دیدی ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق کورونا وائرس کو شکست دینے والوں میں سب سے بڑی تعداد لیہ اور لودھراں کے مریضوں کی رہی جہاں کے 91 فیصد مریض صحت یاب ہوگئے ہیں، جبکہ جہلم اور ملتان کے 86 فیصد صحت یاب ہوگئے ہیں۔

صوبے بھر میں مریضوں کی تعداد 85 ہزار سے زائد ہے جس میں سےصحت یاب ہونے والے افراد کی شرح 61 فیصد ہے، مظفر گڑھ اور چکوال میں صحت یاب مریضوں کی شرح 85 فیصد ہے۔

صوبے کے دیگر شہروں میں بھی ایسی ہی حوصلہ افزا صورتحال دیکھنے میں آرہی ہے، بہاولپور کے 80 فیصد افراد صحت یاب ہوئے، راولپنڈی، شیخوپورہ میں یہ شرح 74 فیصد جبکہ گوجرانوالہ میں 73فیصد ہے، میانوالی اور سیالکوٹ میں صحت یاب افراد کی شرح 70 فیصد ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >