پاکستان میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد متاثرین نے کرونا کو شکست دے دی

پاکستان میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد متاثرین نے کرونا کو شکست دے دی،دولاکھ سے زائد متاثر,اموات5 ہزار123 ہوگئی

ملک بھر میں کرونا وائرس کے وار جاری ہیں,لیکن متاثرین تیزی سے ریکور ہورہے ہیں,نیشنل کمانڈ اینڈ سینٹر کے مطابق ملک بھرمیں صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد بھی تیزی سے بڑھ رہی ہے،

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 4042 متاثرین صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ کرونا سے مجموعی طور پر اب تک ایک لاکھ 53ہزار134  مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹرنے تازہ اعداد وشمار جاری کردیئے,جس کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 65 افراد کرونا سے جاں بحق ہوگئے, جس کے بعد اموات 5 ہزار123 تک جا پہنچی ، گزشتہ چوبیس کے دوران مزید دوہزارسات سو باون افراد میں وائرس کی تصدیق ہوگئی,جس کے بعد ملک میں متاثرین کی تعداد2 لاکھ 46 ہزار351 ہوچکی ہے۔ ملک میں کرونا ایکٹو کیسز کی تعداد 88ہزار سے زائد ہوچکی ہے۔

تازہ اعدادوشمار کے مطابق سندھ سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ ہے, جہاں متاثرین کی تعداد ایک لاکھ دو ہزار 368 ہوگئی, جبکہ  1713افراد جاں بحق ہوچکے ہیں,سندھ میں صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد59ہزار 165 ہوچکی ہے ۔

پنجاب میں 85 ہزار 991 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوگئی جبکہ 1985 افراد زندگی کی بازی ہارگئے , 53ہزار 836افراد صحتیاب ہوچکے ہیں ۔

خیبرپختونخوا میں کرونا کیسز کی تعداد 29ہزار775 ہے, 1074 افراد جاں سے گئے, صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد 20 ہزار 271 ہوچکی ہے ۔

بلوچستان میں کرونا کے 11 ہزار128 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 126 اموات ہوچکی ہیں, صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد7 ہزار 224 ہے,اسلام آباد میں 13ہزار 927 افراد میں وائرس کی تصدیق اور 147 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں,وفاقی دارالحکومت میں 10 ہزار441 متاثرین صحتیاب ہوچکے ہیں ۔

گلگت بلتستان میں1630 افراد متاثر اور36 افراد جاں بحق ہوئے, 1,303 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں,آزاد کشمیرمیں متاثرین کی تعداد1ہزار 532 ہے جبکہ 42  افراد جاں بحق اور صحتیاب افراد کی  تعداد 894 ہوچکی ہے ۔

کمانڈ سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے مزید 23ہزار 959ٹیسٹ کیے گئے ہیں ,اب تک پر 15 لاکھ 38 ہزار 427 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں ۔ سندھ میں 10 ہزار 276 ، پنجاب میں 8 ہزار 283 ، خیبرپختونخواہ میں 2 ہزار 267 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے۔ اسلام آباد میں 2 ہزار 49 گلگت بلتستان میں 48 اور آزاد کشمیر میں 371 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے ہیں ۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >