نجی چینل کی ایکسپو سنٹر لاہور میں کورونا فیلڈ ہسپتال کے خلاف ایک بار بھر غلط خبر قرار

لاہور ایکسپو سینٹر فیلڈ ہسپتال،24 نیوز پر چلنے والی حکومت کے ذمہ 55 کروڑ کے واجب الادا کی خبر جعلی قرار\

لاہور ایکسپو سینٹر فیلڈ اسپتال خالی ہوگیا، حکومت کے ذمے 55 کروڑ روپے کرایہ واجب الادا

لاہور ایکسپو سینٹر فیلڈ اسپتال خالی ہوگیا، حکومت کے ذمے 55 کروڑ روپے کرایہ واجب الادا

Posted by 24 News HD on Saturday, July 11, 2020

پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے 24 نیوز چینل پر چلنے والی لاہور ایکسپو سینٹر میں قائم فیلڈ ہسپتال پر حکومت کے ذمہ 55 کروڑ کے واجب الادا کی خبر جعلی قرار دے دی ہے، ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ لاہور ایکسپو سینٹر کے حکومت پر کوئی واجب الادا نہیں ہیں، حکومت پر واجب الادا کے حوالے سے چلائی جانے والی خبریں جعلی اور بے بنیاد ہیں۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ڈاکٹر یاسمین راشد نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ” میڈیا پر جو ایکسپو سنٹر کے کرائے سے متعلق خبریں چل رہی ہیں یہ حقیقت کے برعکس ہیں، ایکسپو سنٹر لاہور ہسپتال کی جگہ وفاقی حکومت کی ملکیت ہے، ایکسپو سنٹر لاہور ہسپتال کی زمین پنجاب حکومت کے پاس ہے۔ڈپٹی کمشنر لاہور اس کی نگرانی کرتے ہیں”

پنجاب کے وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے ٹوئٹر پر جاری پیغام سے قبل بھی ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ لاہور ایکسپو سینٹر کی عمارت کرائے پر نہیں ہے بلکہ اسے ملکی مفاد کی خاطر استعمال میں لایا گیا ہے، ڈاکٹر یاسمین راشد نے بتایا کہ امتناع وبائی امراض آرڈیننس 2020کے تحت لاہور ایکسپو سنٹر میں قائم کیے گئے فیلڈ ہسپتال پر پنجاب حکومت کی جانب سے کوئی فضول خرچی نہیں کی گئی اور نہ ہی پنجاب حکومت کے ذمہ کرائے کی مد میں رقم واجب الادا ہے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ ملکی مفاد اور کرونا وائرس کے مریضوں کو سہولیات پر حاملہ کرنے کے لیے پنجاب حکومت نے ایکسپو سینٹر میں سب سے بڑا فیلڈ ہسپتال قائم کیا تھا، فیلڈ ہسپتال میں تمام پروکیورمنٹ کا عمل شفاف اور قانونی طریقہ کار کے ساتھ مکمل کیا گیا، جس طرح کرونا وائرس کی وجہ سے شادی بیاہ اور دیگر تقریبات پر پابندی عائد ہے اسی طرح سے ایکسپو سینٹر میں بھی کسی قسم کی تقریبات منعقد کرنے پر پابندی عائد ہے۔

واضح رہے کہ 24 نیوز چینل نے لاہور ایکسپو سینٹر کے فیلڈ ہسپتال کے خالی ہونے پر یہ جعلی خبر نشر کی تھی کہ پنجاب حکومت کے ذمہ لاہور ایکسپو سینٹر کے 55 کروڑ روپے کے بقیہ واجب الادا ہیں، بزدار حکومت کا لاہور ایکسپو سینٹر میں قائم کیا گیا 90 کروڑ روپے کا حامل فیلڈ ہسپتال مریضوں کے کچھ کام نہ آ سکا بلکہ ہزار حکومت کی جانب سے قائم کیا گیا فیلڈ ہسپتال قومی خزانے پر بوجھ بن گیا ہے۔

24 نیوز چینل کا اپنی جعلی خبر میں بتانا تھا کہ لاہور ایکسپو سینٹر کے فیلڈ ہسپتال میں 3 ماہ کے دوران 540 مریضوں کا علاج کیا جا سکا ہے، ایکسپو سینٹر کا یومیہ کرایا 39 لاکھ روپے ہے اس حساب سے ایکسپو سینٹر میں زیرعلاج رہنے والے کے مریض کا یومیہ کرایہ 10 لاکھ روپے بنتا ہے جو پنجاب حکومت کے ذمے واجب الادا ہے، جسے ادا کرنے کے لیے حکومت کی جانب سے کوئی اقدامات نہیں اٹھائے جارہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >