بھارتی اداکارہ ایشوریہ رائے اور ان کی بیٹی بھی کرونا وائرس میں مبتلا

بھارتی اداکارہ ایشوریہ رائے اور ان کی بیٹی بھی کرونا وائرس میں مبتلا

بالی ووڈ کی ورسٹائل اداکارہ ایشوریہ رائے اور ان کی بیٹی بھی کرونا وائرس سے محفوظ نہ رہ سکے، ایشوریہ رائے اور ان کی بیٹی دونوں کرونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں۔

ایشوریا رائے اور ان کی بیٹی کا کرونا ٹیسٹ ان کے سسر امیتابھ بچن اور خاوند ابھیشیک بچن میں کرونا وائرس کی تصدیق کے بعد کروایا گیا تھا جس کی رپورٹ مثبت آئی ہے، تاہم امیتابھ بچن کی بیوی کا کرونا کا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بالی وڈ کے نامور اداکار امیتابھ بچن اور انکے بیٹے ابھیشک بچن کا کرونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد دونوں کو ہسپتال میں داخل کرلیا گیا تھا، ذرائع نے بتایا ہے کہ دونوں کی حالت بہتر ہے۔

امیتابھ بچن نے کرونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ تویٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کی، امیتابھ بچن نے ٹویٹر پر ایک ٹویٹ میں کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ میرا کووڈ 19 کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور مجھے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ میرے اہل خانہ اور دیگر اسٹاف کا بھی کورونا ٹیسٹ کیا جاچکا ہے اور اب اُن لوگوں کی ٹیسٹ رپورٹ کا انتظار ہے، اداکار نے درخواست کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ جو لوگ ممکنہ طور پر کم از کم 10 روز سے میرے ساتھ منسلک ہیں، برائے مہربانی وہ لوگ بھی اپنا کورونا ٹیسٹ کروالیں۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>