شاہد آفریدی کا کرونامیں مبتلا بچن خاندان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار

شاہد آفریدی کا کرونامیں مبتلا بچن خاندان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے بالی ووڈ کے سپر اسٹار امیتابھ بچن اور انکے خاندان کے دیگر افراد کے کرونا وائرس میں مبتلا ہونے پر ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

سابق کپتان شاہد آفریدی نے امیتابھ بچن اور ان کے خاندان کے دیگر افراد کے لیے نیک خواہشات کا اظہار سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کیا ہے۔

شاہد آفریدی کا ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں امیتابھ بچن اور انکے بیٹے ابھیشک بچن کو مخاطب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ” میری نیک خواہشات آپ دونوں کے ساتھ ہیں اور مجھے امید ہے کہ آپ دونوں جلد صحتیاب ہوجائیں گے”۔

 

واضح رہے کہ گزشتہ روز بالی ووڈ کے سپر اسٹار امیتابھ بچن نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے اپنا کرونا کا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کی تھی، امیتابھ بچن کے ٹویٹ کے چند گھنٹے بعد ہی ان کے بیٹے ابھیشیک بچن نے بھی ٹوئٹر پر اپنا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کردی، جس کے بعد دونوں کو ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا۔

ابھیشک بچن کی اہلیہ ایشوریا رائے اور ان کی بیٹی کا بھی آج کرونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، جبکہ امیتابھ بچن کی اہلیہ کا کرونا وائرس کا ٹیسٹ منفی آیا ہے جس کی تصدیق ان کے خاندانی ذرائع نے کی ہے،ان کے خاندانی ذرائع کے مطابق سب کی حالت خطرے سے باہر ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >