کرونا وائرس کے شکار وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ کی طبیعت بگڑ گئی،ہسپتال منتقل

کرونا وائرس کے شکار وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ کی طبیعت بگڑ گئی،ہسپتال منتقل

وفاقی وزیر برائے ہاؤسنگ طارق بشیر چیمہ کو کرونا وائرس کے باعث طبیعت بگڑنے پر فوری طور پر اسلام آباد کے پمز ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا۔ طارق بشیر چیمہ نے کرونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد خود کو گھر میں قرنطینہ کر رکھا تھا۔

پمز ہسپتال کے ڈاکٹر کے مطابق وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ کو ہسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں رکھا گیا ہے، طارق بشیر چیمہ کو ان کا آکسیجن لیول 91 فیصد ہونے کی وجہ سے ہسپتال میں منتقل کیا گیا ہے۔

ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ 65 سال کے طارق بشیر چیمہ کرونا وائرس کے علاوہ مختلف بیماریوں میں پہلے سے مبتلا ہیں، تاہم ان کو ہسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں منتقل کرکے ان کا علاج کیا جا رہا ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >