پاکستان میں کرونا کے 67 فیصد مریض صحتیاب

پاکستان میں کرونا کے 67 فیصد مریض صحتیاب، صحت یاب ہونیوالوں کی بڑی تعداد کا تعلق پنجاب اور سندھ سے ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کے اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں کرونا کے 67.3فیصد مریض صحت یاب ہوچکے ہیں ، صحت یاب مریضوں کی تعداد 170,656 ہے۔ گزشتہ روز 8,739 کرونا کے مریض صحت یاب ہوئے جن میں سے 5,954 کا تعلق پنجاب سے ہے جبکہ سندھ میں گزشتہ روز 1900 سے زائد مریض صحت یاب ہوئے۔

صحت یاب ہونیوالے مریضوں کی سب سے زیادہ تعداد پنجاب سے ہے۔ پنجاب سے 63,977 مریض صحت یاب ہوئے جبکہ سندھ سے 63,829 مریض صحت یاب ہوئے۔ خیبرپختونخوا سے 21,312، اسلام آباد سے 11,327 ، بلوچستان سے 7,812، گلگت بلتستان سے 1,370 جبکہ آزاد کشمیر سے 1,029 مریض صحت یاب ہوئے۔

دوسری جانب گزشتہ روز 50 افراد کرونا کے باعث انتقال کرگئے جس کے بعد کرونا سے جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 5,320 ہوگئی ہے۔ کرونا کے باعث پنجاب سے 2,026، سندھ سے 1,826، خیبرپختونخوا سے 1,106 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

پاکستان میں کرونا کے کل کیسز 253,604 ہیں جبکہ ایکٹیو کیسز کی تعداد 77 ہزار 628 ہے۔ سب سے زیادہ کیسز سندھ سے 106,622 رپورٹ ہوئے، پنجاب سے 87,492، خیبرپختونخوا سے 30,747، اسلام آباد سے 14,202، بلوچستان سے 11,192، گلگت بلتستان سے 1,694 جبکہ آزاد کشمیر سے 1,655 کیسز رپورٹ ہوئے۔

پاکستان میں کرونا کے 16 لاکھ 6 ہزار 190 ٹیسٹ ہوچکے ہیں، گزشتہ روز 21 ہزار 20 ٹیسٹ ہوئے، سب سے زیادہ ٹیسٹ پنجاب سے 604,349 ہوئے، سندھ میں 584596 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >