ڈاکٹرز نے پلازمہ تھراپی کے ذریعے میرا کورونا وائرس کا علاج کیا، شاہ محمودقریشی

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کو ہسپتال سے سے ڈسچارج کردیا گیا ، وزیر خارجہ نے صحت یابی کے پیغامات بھیجنے والوں کا شکرادا کیا۔

تفصیلات کے مطابق کورونا میں مبتلا وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کو طبیعت میں بہتری کے بعد اسپتال سےڈسچارج کردیا گیا ، شاہ محمود قریشی نے اپنے پیغام میں کہا کہ اللہ تعالیٰ کا بے حد شکر گزار ہوں جس نے مجھے رو بہ صحت کیا ، صحتیابی اورخیرسگالی کے پیغامات بھیجنے والوں کاشکرگزارہوں۔

وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستانیوں سے گزارش ہے گھبرائیں نہیں ، کرونا سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں ، علامات محسوس ہوں توتاخیر نہ کریں فوری طور پر ٹیسٹ کروائیں ۔

دوسری جانب وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورونا علامات ظاہر ہوئیں تو میں نے تمام اہم میٹنگز منسوخ کر دیں، میری تیمارداری کرنے والا بیٹا بھی کورونا سے متاثر ہوا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ڈاکٹرز نے پلازمہ تھراپی کے ذریعے میرا کورونا وائرس کا علاج کیا،میں 9 دن تک اسپتال میں زیر علاج رہا

یاد رہے 3 جولائی وزیر خارجہ شاہ محمود نے کورونا وائرس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ آج ہلکا سا بخار محسوس کیا تو فوراً خود کو گھر میں الگ کردیا ہے ، اللہ کے فضل و کرم سے خود کو مضبوط اور توانا محسوس کررہا ہوں، وزارت کے امور گھر سے ہی سر انجام دوں گا۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >