پاپڑ سے کرونا کے علاج کا دعویٰ کرنیوالے بھارتی وزیر کی سوشل میڈیا پر درگت بن گئی

کرونا وائرس کا پاپڑ سے علاج ممکن، بھارتی وزیر کا مضحکہ خیز دعوی ، سوشل میڈیا صارفین نے درگت بنا دی۔

کرونا وائرس کی وبا کے پھیلاؤ سے لے کر اب تک دنیا بھر سے اس کے علاج کے لئے عجیب و غریب نسخے اور ٹوٹکے سامنے آئے ہیں، دیکھا جائے تو عجیب و غریب ٹوٹکے اور نسخوں کے حوالے سے ہمسایہ ملک بھارت سرفہرست ہے، جہاں سے آئے روز دیسی ٹوٹکوں اور نسخوں سے کرونا وائرس کے علاج کا دعوی کیا جا رہا ہے۔

بھارتی حکومت بی جے پی کے رہنما نے کرونا وائرس کی سنگینی کو نظرانداز کرتے ہوئے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں پاپڑ سے کرونا وائرس کے علاج کا مضحکہ خیز دعویٰ کیا ہے، جس پر سوشل میڈیا صارفین نے ان کے بیان پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے ان کی درگت بنا ڈالی۔

بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایک ریاستی وزیر ارجن رام میگھوال کا حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک پیغام تیزی سے وائرل ہو رہا ہے، جس میں وزیر صاحب بڑے اطمینان کے ساتھ پاپڑ کے ایک "بھابھی جی” نامی برانڈ کو متعارف کرواتے ہوئے اس سے کرونا وائرس کے خاتمے کا دعوی کرتے نظر آ رہے ہیں۔

بھارتی وزیر کا سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہونے والی ویڈیو پیغام میں مزید کہنا تھا کہ اس پاپڑ میں ایسے اجزا موجود ہیں جو جسم میں اینٹی باڈیز کی کمی پوری کرتے ہیں اور کرونا وائرس کا خاتمہ بھی کرتے ہیں، اور یہ پاپڑ مرکزی حکومت کی ہدایت پر بنائے جارہے ہیں۔

بھارتی وزیر کے مذکورہ دعوے پر ایک سوشل میڈیا صارفین نے ان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے آپ نے جاری ٹویٹ میں لکھا کہ ” یہ پاپڑ دراصل اس لیے ہیں کہ انہیں تل کر اپنے گھر کے ارد گرد پھیلا دیں، جیسے ہی کوئی آپ کے گھر قریب آئے گا پاپڑوں کے کرکرانے کی آواز سے آپ کو خبر ہوجائے گی، تب باہر جا کر گھر آنے والوں کو سماجی فاصلوں کے بارے میں بتائیں، یوں آپ کرونا وائرس سے محفوظ رہ سکتے ہیں”

ایک سے اے پائس نام ٹویٹر سارف نے لکھا کہ ” جب بھابھی جی پاپڑ موجود ہیں تو ڈر کس بات کا ہے ”

حامد نامی ٹویٹر صارفین نے بھارتی وزیر کے مضحکہ خیز دعوی پر اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ ” اب پاپڑ لوگوں کو کورونا وائرس سے لڑنے میں مدد فراہم کرے گا۔
ڈبلیو ایچ او: کیا میں تم سے مذاق کر رہا ہوں؟

خیال رہے کہ بھارت کرونا وائرس کے 13 لاکھ کیسز کے ساتھ دنیا میں تیسرے نمبر پر سب سے متاثرہ ملک بن چکا ہے، جہاں روز سینکڑوں کی تعداد میں لوگ کرونا وائرس کی وبا کے باعث جاں بحق ہو رہے ہیں۔

  • دراصل یہ اپنی بھابھی جی کا بتا رہا ہے کہ جو جو اسکو استعما ل  وہ کورونہ سے محفوظ رہے گا ، یعنی بائے بھابھی جی گٹ پاپڑ فری  


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >