پنجاب میں عید الاضحیٰ کے موقع پر اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ

پنجاب میں عید کے موقع پر اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ

کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے پنجاب حکومت نے عید کے موقع پر صوبے میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا ہے۔ مویشی منڈیوں کے اوقات کار بڑھانے کا اختیار ڈپٹی کمشنرز کو دے دیا گیا۔

چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک کی زیر صدارت لاہور میں اجلاس ہوا جس میں اسمارٹ لاک ڈاؤن اور مویشی منڈیوں میں ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔چیف سیکرٹری کا کہنا تھا کہ عید سے قبل بازاروں میں خریداری کی سرگرمیوں سے کرونا وائرس پھیلنے کا خدشہ ہے، اس لئے صوبائی حکومت نے عید الفطر کے تجربے کو مدنظر رکھتے ہوئے مفاد عامہ میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے۔

جواد رفیق نے کہا کہ مویشی منڈیوں میں معمر افراد اور بچوں کے داخلے پر پابندی ہوگی، ماسک پہننے سمیت دیگر ایس او پیز پر عملدرآمد کرایا جائے۔ اجلاس میں انسداد ڈینگی سرگرمیاں جاری رکھنے، سالڈ ویسٹ منیجمنٹ پلان تیار کرنے سے متعلق بھی ہدایات جاری کی گئیں۔

اجلاس میں عید سے قبل منگل یا بدھ سے مارکیٹس بند کرنے کی تجویز بھی دی گئی۔ مارکیٹس 2 اگست تک بند رہیں گی۔ اس دوران سودا سلف، فارمیسز، بیکریز سمیت ضروری اشیاء کی دکانوں کو کام کی اجازت ہوگی۔

اجلاس سے خطاب میں آئی جی پولیس شعیب دستگیر کا کہنا تھا کہ نماز عید کے اجتماعات کیلئے فول پروف سیکیورٹی، سماجی فاصلہ اور دیگر حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جائے گا۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >