پاکستان میں کرونا وائرس کا زور ٹوٹنے لگا

ملک بھر میں مسلسل نئے کورونا کیسز اور اس سے اموات میں کمی ہو رہی ہے، شفایاب ہونے والے مریضوں میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1 ہزار 176 نئے کورونا کیسز سامنے آ گئے، مزید 20افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ 735مریض شفایاب ہو گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹرنے تازہ اعداد وشمار جاری کر دیے ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے 20 افراد جان سےہاتھ دھو بیٹھے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 5 ہزار842 ہوگئی، ملک میں‌ کورونا کے2 لاکھ 74 ہزار289 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں ۔ پاکستان میں ایکٹیو کیسز کی تعداد27ہزار 421 ہوگئی۔ جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1 ہزار 176نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔

پنجاب

پنجاب میں مہلک وبا سے 92 ہزار 073 افراد متاثر جبکہ 2116 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔ جبکہ صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد81 ہزار260 ہوچکی ہے ۔

سندھ

سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 18 ہزار 311 ہو گئی جبکہ صوبے میں اب تک 2151 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔ سندھ میں صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد ایک لاکھ7 ہزار 403 ہوچکی ہے ۔

خیبر پختون خوا

خیبرپختون خوا میں کورونا کیسز کی تعداد 33 ہزار 397 ہوچکی ہے ۔ صوبے میں 1178 افراد چل بسے۔ جبکہ صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد27 ہزار 119ہوچکی ہے ۔

بلوچستان

بلوچستان میں کورونا وائرس کے اب تک 11 ہزار601 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ صوبے میں 136 مریض چل بسے ۔ جبکہ صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد 9 ہزار976 تک پہنچ گئی ہے ۔

اسلام آباد

کورونا سے اسلام آباد میں 14ہزار884 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ 164 افراد جاں بحق ہوئے۔ وفاقی دارالحکومت میں 12 ہزار253 مریض صحتیاب ہوئے ہیں ۔

آزاد کشمیر

آزاد جموں کشمیرمیں کورونا سےمتاثرہ افراد کی تعداد2 ہزار034 جبکہ 49 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ صحتیاب افراد کی تعداد 1449 ہوچکی ہے ۔

گلگت بلتستان میں 1 ہزار 989 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے 48 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 22ہزار 56کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>