”میں اپنے اہلخانہ سمیت کورونا کا شکار ہوگیا تھا“،شہزاد رائے کی نئی ویڈیو منظرعام پر

معرو ف گلوکار شہزاد رائے نے انکشاف کوتے ہوئےبتایا ہے کہ کچھ عرصہ قبل وہ اپنے اہلخانہ سمیت عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوگئے تھے۔

ٹوئٹر پر شہزاد رائے نے اپنی نئی ویڈیو کا یوٹیوب لنک شیئر کیا جو انہوں نے کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کیلئے بنائی تھی۔

ویڈیو کی شروعات میں سب سے پہلے کارٹونک خاندان کو دکھایا گیا ہے جو کورونا سے پریشان ہوکر گھر میں قید ہیں، اُس کے بعد ویڈیو میں شہزاد رائے کی انٹری ہوتی ہے اور وہ ماسک لگائے سڑک پر جارہے ہوتے ہیں کہ ایک بزرگ شخص سڑک پار کرنے کے لیے ان سے مدد طلب کرتا ہے۔

جب بزرگ مدد طلب کرتا ہے تو کرونا وائرس شہزاد رائے کو کہتا ہے کہ ماسک اتار دے اور بزرگ کا حال پوچھ ، اسے گلے لگا اور ہاتھ پکڑ کر اسے سڑک پار کروادے لیکن شہزاد رائے بزرگ کا ہاتھ پکڑے بغیر سڑک پار کروادیتے ہیں۔

اس پر کرونا وائرس کہتا ہے کہ اگر لوگ اس طرح احتیاطی تدابیر اختیار کرتے رہے ہماری تو نسل ختم ہوجائے گی۔

اس منظر کے بعد شہزاد رائے انکشاف سے آگاہ کرتے ہوئے بتاتے ہیں کہ کچھ عرصہ قبل وہ اور انکی فیملی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے تھے لیکن اللّہ کا شکر ہے کہ اب وہ سب بالکل ٹھیک ہیں۔

شہزاد رائے نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ براہ مہربانی اس بار عید الاضحیٰ سادگی سے منائیں اور صرف ضرورت کے تحت ہی گھر سے باہر نکلیں۔

شہزاد رائے نے مزید کہا کہ اگر آپ میں کورونا کی کوئی علامات ظاہر نہیں ہورہی ہیں تو اس صورت میں بھی آپ ماسک ضرور پہنیں کیونکہ ماسک نہ پہننے سے آپ کورونا کا شکار ہوسکتے ہیں اور پھر آپ کی وجہ سے دوسرے لوگ بھی اس وائرس میں مبتلا ہوسکتے ہیں۔ہوسکتا ہے کہ آپکی وجہ سے کرونا وائرس کسی دوسرے کو زیادہ نقصان دے

ویڈیو کے آخر میں شہزادرائے نے کہا کہ اپنا خیال رکھیں، دوسروں کا خیال رکھیں اور ماسک پہنیں کیونکہ چہرے پر ماسک ہر پاکستانی کا ٹاسک ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >