پنجاب میں کرونا کیسز کم، 77 اسپتال کرونا متاثرین سے خالی

ملک بھر کی طرح پنجاب میں بھی کرونا کیسز میں کمی آنے لگی، جس کے باعث
پنجاب کے اسپتالوں میں  بھی کرونا متاثرین کا داخلہ بھی کم ہوگیا ہے، یہی وجہ ہے کہ پنجاب کے 77سرکاری و پرائیوٹ اسپتال کرونا متاثرین سے خالی ہو گئے ہیں۔

17 سرکاری اور پنجاب کے 60پرائیوٹ اسپتالوں میں کرونا وائرس سے متاثرہ کوئی مریض زیر علاج نہیں تمام مریض صحتیاب ہو کر گھروں کو جاچکے ہیں،ان اسپتالوں کے آئی سی یو، ہائی ڈیپنڈینسی یونٹ اور آئسولیشن وارڈز خالی ہو گئے ہیں۔

پنجاب کے سرکاری و پرائیوٹ اسپتالوں میں اس وقت 416مریض زیر علاج ہیں جن میں 69مریض آئی سی یو میں زیر علاج ہیں ، اسی طرح 159ہائی ڈیپنڈینسی یونٹ اورآئسولیشن وارڈ میں 188مریض زیر علاج ہیں۔

دستاویز کے مطابق لاہورکے 23پرائیوٹ اسپتالوں میں اس وقت کوئی متاثرہ شخص زیر علاج نہیں ہے ، 30 جون تک پنجاب کے پرائیوٹ اسپتالوں میں کرونا سے متاثرہ 631مریض زیر علاج تھے ، 29جولائی تک یہ تعداد کم ہو کر صرف54 رہ گئی۔

ملک میں کرونا کیسز میں کمی آنے لگی،گزشتہ چوبیس گھنٹے میں ایک ہزار ایک سو چودہ کیسز رپورٹ ہوئے، متاثرین کی تعداد دو لاکھ ستتر ہزار ہوگئی، بتیس افراد چل بسے،اموات پانچ ہزار نو سو چوبیس ہوچکی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹے میں  سندھ ایک لاکھ 20 ہزار 52 کیسز کیساتھ سر فہرست ، پنجاب میں 92 ہزار 655،، خیبرپختونخواہ 33 ہزار 845 ، اسلام آباد 14 ہزار 987،،  بلوچستان 11 ہزار 708 ،، گلگت بلتستان 2 ہزار  90 اور آزاد کشمیر میں 2 ہزار  65 مریض زیر علاج ہیں، کرونا وائرس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 2 لاکھ 46 ہزار 131 تک پہنچ گئی ہے ، جبکہ کرونا ایکٹو کیسز  25 ہزار 347 ہیں۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >