کرونا کے 89 فیصد مریض صحتیاب، ایکٹیو کیسز صرف 25 ہزار رہ گئے

پاکستان میں کرونا کی وبا دم توڑنے لگی کرونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 25 ہزار 177 رہ گئی ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 20 ہزار 507 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جبکہ اب تک 19 لاکھ 73 ہزار 237 ٹیسٹ ہو چکے ہیں ۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں صرف 903 نئے کیسز سامنے آئے ، جس کے بعد کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 78 ہزار 305 تک جا پہنچی ہے جبکہ کرونا سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 47 ہزار 177 ہوگئی ہے اور فعال کیسز کی تعداد 25 ہزار 177 رہ گئی ہے۔

سندھ میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 20 ہزار 550 ہے، پنجاب میں 90 ہزار 873 ، خیبر پختونخوا میں 33 ہزار 958 ، بلوچستان میں 11 ہزار 732 ، اسلام آباد میں 15 ہزار 14 ، آزاد جموں و کشمیر 2 ہزار 73 اور گلگت بلتستان میں 2 ہزار 105 ہے۔

اب تک کرونا کے 89 فیصد مریض صحت یاب ہوچکے ہیں جن میں سے ایک لاکھ 10 ہزار 223 صحت یاب افراد کا تعلق سندھ سے جبکہ 82 ہزار 526 صحتیاب افراد کا تعلق پنجاب سے ہے۔ خیبرپختونخوا میں 28 ہزار 450 ، اسلام آباد میں 12 ہزار 494 ، بلوچستان میں 10 ہزار 116 افراد ریکور ہوچکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 27 افراد کورونا کا شکار ہوکر جاں بحق ہوگئے، اس طرح ملک بھر میں مجموعی اموات کی تعداد 5951 ہو گئی ہے جب کہ ‏ملک بھر کے اسپتالوں میں 210 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >