بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کورونا میں مبتلا، ایک ریاستی وزیر ہلاک

بھارت میں کورونا وائرس سنگین صورت اختیار کر گیا، امیت شاہ کورونا میں مبتلا، ایک وزیر ہلاک

بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی بیماری کی تصدیق کی کہ وہ کورونا کے شکار ہو چکے ہیں انہوں نے کہا کہ میں ان تمام افراد سے درخواست کرتا ہوں جو گزشتہ چند روز کے دوران میرے قریب رہے، وہ خود کو سب سے علیحدہ کرکے اپنا ٹیسٹ کرائیں۔

اس کے بعد بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد انہیں نئی دہلی کے ایک ہسپتال میں داخل کرایا دیا گیا ہے۔

امیت شاہ نے اپنے قریب اور ملنے والوں کو ٹیسٹ کرانے کا مشورہ اس لیے دیا کیونکہ انہوں نے کچھ روز قبل وفاقی کابینہ کے اجلاس میں شرکت کی تھی۔

دوسری جانب اترپردیش سے تعلق رکھنے والی کی خاتون وزیر کورونا وائرس کی وجہ سے ہلاک ہو گئی ہیں۔ وزیر کمل رانی ورون کی عمر 62 سال تھی۔ وہ لکھنؤ کے ایک ہسپتال میں زیر علاج تھیں جہاں ان کا انتقال ہوا۔

تامل ناڈو کے گورنر بنواری لال پروہت بھی کورونا وائرس کے شکار ہو چکے ہیں جبکہ مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔

بھارت میں آج 50 ہزار سے زائد لوگوں میں کورونا کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ انڈین وزارت صحت کے مطابق اتوار کو 54 ہزار 735 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ مجموعی طور پر ساڑھے 17 لاکھ بھارتی اس مرض میں مبتلا ہو چکے ہیں اور ہلاکتیں 38 ہزار 161 تک پہنچ گئی ہیں۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >