ویڈیو: امریکی صدر ٹرمپ کیسے کرونا کے اعداد وشمار کو گھما پھرا کر پیش کرنے لگے؟

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایچ بی او کو دیا گیا ایک انٹرویو آج کل سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں وہ دعوی ٰ کررہے ہیں کہ کورونا وائرس کے خلاف امریکی حکومت بہت سے ملکوں سے بہتر کام کررہی ہے اور اس کیلئے انہوں نے کچھ اعداد و شمار بھی پیش کیے جسے دیکھ کر پروگرام کا میزبان بھی ایک لمحے کیلئے حیران رہ گیا۔

بی بی سی اردو کی ایک رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے دعوؤں کی جانچ میں پتا چلا کہ امریکہ میں کورونا وائرس کی صورتحال بہت سے ممالک سے بدترین ہے، اس کیلئے حقائق سے منہ نہیں موڑا جاسکتا۔

انٹرویو کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ کیسز کے اعتبار سے اموات کے تناسب کا دیگر ممالک سے موازنہ کررہے تھے جس پر میزبان نے کہا کہ یہ سہی طریقہ نہیں ہے آبادی کے لحاظ سے اموات کی شرح کا موازنہ ہوتا ہے اور اس میں امریکہ پہلے نمبر پر ہے جس پر ڈونلڈ ٹرمپ کہتے کہ نہیں ہمارے ہاں کیسز زیادہ ہیں مگر دوسرے ممالک سے موازنہ کریں تو کیسز کے لحاظ سے امریکہ میں شرح اموات بہت کم ہے۔

بی بی سی کی رپورٹ میں پیش کیے گئےا عداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس سے دنیا کے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے 5 ممالک کی فہرست میں امریکہ پہلے نمبر پر ہے جبکہ برازیل، انڈیا ، روس اور ساؤتھ افریقہ اس کے بعد آتے ہیں، اسی طرح اگر دنیا میں ہلاکتوں کی تعداد دیکھی جائے تو اس وائرس سے سب سے زیادہ ہلاکتیں امریکہ میں ہوئی ہیں۔

روزانہ کی بنیاد پر ہونے والی اموات کی شرح کو دیکھا جائے تو اس لسٹ میں امریکہ دوسرے نمبر ہے، پہلا نمبر بھارت کا ہے، لیکن اگر ایک لاکھ افراد کے تناسب سے اموات کی شرح کو دیکھا جائے تو اس لسٹ میں امریکہ چوتھے نمبر پر ہے، جبکہ برطانیہ پہلے، پیرو دوسرے، چلی تیسرے اور برازیل پانچویں نمبر پر پراجمان ہے۔

امریکہ ایک لاکھ افراد کے تناسب میں کیسز اور اموات کے اعتبار سے بےشک پہلے نمبر پر نہیں ہے مگر ڈونلڈ ٹرمپ کے دعوے کے برعکس وہ دنیا سے بہت پیچھے بھی نہیں ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >