پاکستان میں کرونا کے ایکٹیو کیسز کی تعدادصرف 17 ہزار 700 رہ گئی

پاکستان میں کرونا کے 92 فیصد مریض صحتیاب۔۔ ایکٹیو کیسز کی تعداد 17 ہزار 791 رہ گئی، 2 لاکھ 60 ہزار 248 مریض صحتیاب

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کورونا کے 634 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، اس طرح کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 84 ہزار 121 تک جا پہنچی ہے تاہم اس میں سے 2 لاکھ 60 ہزار 248 صحتیاب ہوچکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں 23 ہزار 390 ٹیسٹ کیے گئے، ملک بھر میں اب تک 21 لاکھ 27 ہزار 89 کورونا ٹیسٹ ہو چکے ہیں۔

پاکستان میں کرونا کے صحتیاب مریضوں کی شرح 91.6 فیصد ہے جبکہگزشتہ 24 گھنٹوں میں 644 مریض صحتیاب ہوئے اور 8 اموات رپورٹ ہوئیں۔

صوبوں کے لحاظ سے کرونا سے صحتیاب مریضوں کی تعداد کچھ اس طرح سے ہے۔ سندھ میں ایک لاکھ 15 ہزار 415 مریض صحتیاب ہوئے جبکہ ایکٹیوکیسز کی تعداد 5 ہزار 869 رہ گئی۔ پنجاب میں کرونا سے صحتیاب افراد کی تعداد 86 ہزار 266 ہے جبکہ ایکٹیو کیسز کی تعداد صرف 5 ہزار 925 رہ گئی ہے۔

خیبرپختونخوا میں کرونا سے شفایاب افراد کی تعداد 31 ہزار 542 جبکہ ایکٹیو کیسز کی تعداد 1863 رہ گئی۔ اسلام آباد میں صحتیاب ہونیوالے افراد کی تعداد 12 ہزار 914 جبکہ ایکٹیو کیسز کی تعداد 2 ہزار 156 رہ گئی۔ بلوچستان میں 10 ہزار 326 افراد صحتیاب ہوئے اور ایکیٹو کیسز 1421 رہ گئے۔گلگت بلتستان اور آزادکشمیر میں بالترتیب 1902 اور 1883 افراد صحتیاب ہوئے ۔

دوسری جانب مزید 8 افراد کورونا کے ہاتھوں لقمہ اجل بن گئے ہیں جس کے بعد اب اس وبا سے جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہزار 82 ہوگئی ہے۔ ‏ملک بھرکےاسپتالوں میں 153 مریض وینٹی لیٹرپر ہیں۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >