پاکستان کا کورونا وائرس پر اتنی جلدی قابو پانا کسی معجزے سے کم نہیں، چینی سفیر

پاکستان کا کورونا وائرس پر اس طرح اتنی جلدی قابو پانا کسی معجزے سے کم نہیں، چینی سفیر یاؤ ژنگ

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چینی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کی مشترکہ کوششوں کی وجہ سے کرونا پر قابو پانے میں مدد ملی، ہر بچے اور والدین کے لیے اس طرح کی صورتحال سے نمٹنا مشکل ہے۔ انہوں نے اس ساری صورتحال سے نمٹنے میں مدد کے لیے چیئرمین این ڈی ایم اے کا بھی شکریہ ادا کیا۔

چینی سفیر یاؤ ژنگ نے کہا کہ کل پاکستان میں جشن آزادی کا دن ہے، پاکستان وقت کےساتھ تعلق مضبوط سے مضبوط تر ہو رہا ہے، اسی طرح پاکستان اور چین کی دوستی میں بھی مزید مضبوطی آرہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ خوشی ہے پاکستان کی حکومت نے اس وبا پر قابو پانے میں اہم کردار ادا کیا، کرونا پاکستان اور چائنہ سمیت دنیا بھر کے لیے ایک بڑاچیلنج ثابت ہوا ہے، یہ چیلنج دنیا کو بھی اپنے لپیٹ میں لیے ہوئے ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان وہ ملک ہے جس نےچین کی اس معاملےمیں پہلے مدد کی، وزیراعظم نے چینی حکومت اور عوام کی مدد کیلئےسب سے پہلے اعلان کیا، چینی حکومت اور عوام وزیراعظم عمران خان اور پاکستانی عوام کے شکر گزار ہیں۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >