پاکستان میں کرونا کے ایکٹیو کیسز 16 ہزار سے بھی نیچے آگئے

پاکستان میں کرونا کے کیسز مزید کم ہوگئے۔ کرونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 16 ہزار سے بھی نیچے آگئی

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں کورونا کی صورتحال میں بہتری آرہی ہے۔ نئے کورونا کیسز اور اموات میں کمی ہوئی ہے جبکہ صحتیاب مریضوں کی تعداد میں بھی اضافہ جاری ہے ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے14 اموات جبکہ 626 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔ پاکستان میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 15 ہزار 932 ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1155 مریض صحتیاب ہوئے۔

پاکستان میں صحتیاب افراد کی تعداد 2 لاکھ 65 ہزار 215 ہوگئی ہے ۔ صحتیابی کی شرح 92.3 فیصد ہے۔

پنجاب
پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد 94 ہزار 993 ہوگئی۔ جبکہ صوبے میں اب تک 2ہزار 180افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ صحتیاب افراد کی تعداد 86 ہزار 404 ہوگئی ہے۔

سندھ
سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 25 ہزار 289 ہو گئی جبکہ صوبے میں اب تک 2307 افراد جان سے ہاتھ دھوبیٹھے جبکہ صحتیاب افراد کی تعداد ایک لاکھ 18 ہزار 924 ہوگئی ہے۔

خیبر پختونخوا
خیبر پختون خوامیں کورونا وائرس سے متاثر ہ مریضوں کی تعداد35 ہزار 21 ہوچکی ہے ۔ صوبے میں 1235 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ صحتیاب افراد کی تعداد 32 ہزار 317 ریکارڈکی گئی۔

بلوچستان
بلوچستان میں کورونا وائرس کے اب تک 12ہزار 062کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ صوبے میں 138 مریض انتقال کرگئے جبکہ 10 ہزار 461 افراد صحتیاب ہوکر گھروں کو جاچکے ہیں۔

اسلام آباد
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مجموعی طور پر کیسز کی تعداد 15 ہزار342 ہوگئی ،جبکہ اموات کی تعداد 173 تک جاپہنچی جبکہ کرونا سے صحتیاب ہونیوالوں کی تعداد 13 ہزار 78 ہوگئی ہے۔

گلگت بلتستان
گلگت بلتستان میں اب تک 2ہزار 426 افراد کورونا کا شکار ہوئے ہیں جبکہ 58 افراد جان کی بازی ہارگئے۔2050 افراد کرونا سے صحتیاب ہوکر گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔

آزاد کشمیر
آزاد جموں کشمیرمیں کورونا سےمتاثرہ افراد کی تعداد2 ہزار167ہوچکی ہے جبکہ 59 افراد جان سے ہاتھ دھوبیٹھے ۔صحتیاب افراد کی تعداد 1981 تک پہنچ گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 23 ہزار 745 ٹیسٹ کیے گئے، ملک بھر میں اب تک 22 لاکھ 29 ہزار 409 ٹیسٹ ہو چکے ہیں ۔

پاکستان بھرکےہسپتالوں میں اس وقت 1 ہزار 333 مریض ہسپتالوں میں داخل ہیں،جبکہ 144 مریض وینٹی لیٹرپر ہیں ، ہسپتالوں میں کوروناوینٹی لیٹرزکی تعداد 1859 ہے۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>