پاکستان نے کورونا وائرس کیسے کنٹرول کیا؟ ماہرین بھی چکراگئے

پاکستان میں کورونا وائرس کنٹرول۔ ماہرین بھی حیرت زدہ

دنیا بھر میں کوروناوائرس کے وار جاری ہیں لیکن پاکستان میں اس وائرس پر قابو پالیا گیا ہے، پاکستان میں کرونا کیسز میں تیزی سے کمی آرہی ہے،ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ جون کے وسط تک روزانہ 6 ہزار سے زائد کیسز سامنے آرہے تھے لیکن ستمبر میں ان کی یومیہ تعداد کم ہو کر 300 سے بھی کم رہ گئی ہے۔

سندھ میں پانچ ماہ کے دوران پہلی بار کورونا وائرس سے کوئی ہلاکت سامنے نہیں آئی، پاکستان میں اب تک مجموعی طور پر 297512 کیسز سامنے آئے جس میں 6335 ہلاکتیں شامل ہیں جبکہ خدشہ یہ ظاہر کیا جا رہا تھا کہ گزشتہ اگست تک ہلاکتیں 80ہزار تک پہنچ جائیں گی ۔۔ان میں سے 282268 مریض صحت یاب ہو گئے،پاکستان میں مجموعی کیسز جی تعداد 8909 رہ گئی،پاکستان میں ہلاکتیں اکائی میں ہونے پر ماہریں کو بھی حیران ہیں،پاکستان میں اوسط عمر 22 سال ہے یعنی آبادی کی اکثریت نوجوانوں کی ہے جبکہ کورونا وائرس زیادہ تر عمر رسیدہ افراد پر حملہ آور ہو تا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اس وبا پر قابو پا نے کے لئے ٹھوس اقدامات کئے گئے جس میں ٹیسٹنگ اور ٹریسنگ کا موثر نظام شامل ہے۔

بھارت میں کورونا کیسز چالیس لاکھ سے تجاوز کر گئے ہیں،امریکا اور برازیل کے بعد بھارت دنیا کا تیسرا بڑا متاثرہ ملک ہے،بھارت میں تزاہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد 69561 ہے،بھارت میں درمیانی عمر 26 سال ہے لیکن گنجان آبادیوں میں اس وبا کے پھیلنے کے خدشات زیادہ ہیں،جوممالک کورونا وائرس سے شدید متاثر ہوئے وہاں اوسط عمر 35 سے 45 سال کے درمیان ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے 883,785اموات ہوچکی ہیں، 27,070,121افراد متاثر ہیں،19,171,162افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔

  • Khatam nahi howa….ye itna spread hu geaya ke every one is immuned to COVID……..and also people even do not report…and do not go for test as long as this is out of control……otherwise majority of people treat with herbs….or bla bla….things……and luckily something works……and also people have strong immunity due to hazard conditions……..


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >