یورپی یونین کا کورونا کے خلاف پاکستان کی کامیابیوں کا اعتراف

اسلام آباد: یورپی یونین نے کورونا وائرس وبا کی روک تھام میں پاکستان کی کامیابی کا اعتراف کیا ہے۔

سرکاری خبررساں ادارے اے پی پی سے بات کرتے ہوئے پاکستان میں یورپی یونین کی سفیر اندرولا کامینارا نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث ہونے والی اموات میں مسلسل کمی آرہی ہے۔

یورپی یونین کی سفیر نے کہا کہ یہ خوش آئند بات ہے کہ پاکستانی حکومت کی جانب سے سمارٹ لاک ڈائون کے ساتھ ساتھ ٹیسٹنگ اور ٹریسنگ جیسے اقدامات کے مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں اور اس سے وائرس کے پھیلائو کو کافی حد تک کم کرنے میں مدد ملی ہے۔

یورپی یونین کی سفیر نے کورونا وائرس سے پیدا ہونے والے معاشی مسائل اور آبادی کےپس ماندہ طبقات کی مشکلات کے ازالے کے لیے کیے گئے حکومتی اقدامات کو بھی سراہا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکومت نے مشکل وقت کے دوران معیشت کی بحالی اور آبادی کے محروم طبقات کی مدد کے لئے کئی مثبت اقدام اٹھائے ہیں۔

دوسری جانب پاکستان میں کرونا کے فعال کیسز 6542 رہ گئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورنا کے 394 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 3 اموات گزشتہ 24 گھنٹوں میں ہوئیں۔ پاکستان میں اب تک 2 لاکھ 86 ہزار 16 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں اور صحتیابی کی شرح 95.7فیصد ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >