بھارت نے کرونا کیسز میں برازیل کو بھی پیچھے چھوڑدیا

بھارت میں کورونا کی بدترین صورتحال، برازیل کو پیچھے چھوڑتے ہوئے بھارت کا اب دوسرا نمبر

مودی سرکار کی ناقص حکمت عملی کی وجہ سے کورونا بھارت میں بے قابو ہو چکا ہے، گزشتہ روز اتوار کے دن بھارت میں 91 ہزار 723 کورونا وائرس کے مریضوں کی تشخیص ہوئی ہے جو ایک دن میں سامنے آنے والے مریضوں کی دنیا کے کسی بھی ملک میں اب تک سب سے زیادہ تعداد بنتی ہے۔

بھارت میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 42 لاکھ 4ہزار سے بھی تجاوز کر گئی ہے، بھارت میں مزید ایک ہزار 60 ہلاکتوں کے بعد مجموعی اموات 71 ہزار 687 ہوگئی ہے، دنیا بھر میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 8 لاکھ 86 ہزار تک پہنچ گئی۔

ان نئے اعدادو شمار کے بعد بھارت نے اب برازیل کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے اور دنیا میں اس وائرس سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں بھارت اب امریکا کہ بعد دوسرے نمبر پر آ گیا ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >