صوبے میں کرونا وائرس نے پھر سے سر اٹھانا شروع کر دیا، ترجمان بلوچستان حکومت

بلوچستان حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی کا کہنا تھا کہ صوبے میں کرونا وائرس نے پھر سے سر اٹھانا شروع کر دیا ہے، صوبے میں 25 اگست کے بعد سے کرونا وائرس کے نئے مریضوں میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی کا کہنا تھا کہ صوبے میں 15ستمبرسے تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، فیصلے کے مطابق پہلے مرحلے میں یونیورسٹی اور کالجز کے لے جائیں گے جبکہ دوسرے مرحلے میں مڈل تک اسکولوں کو کھول دیا جائے گا۔

بلوچستان حکومت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ پہلے مرحلے میں یونیورسٹی اور کالجز میں ایک دن ایف ایس سی اور دوسرے دن بی اے اور بی ایس سی کی کلاسیز ہونگی، سکولوں میں پرائمری کی کلاسیز کے حوالے سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے لیکن اسکولوں میں بھی ایک دن چھوڑ کر مختلف کلاسیز ہونگی، تاکہ بچوں میں سماجی فاصلے کو یقینی بنایا جا سکے۔

ترجمان بلوچستان حکومت کے مطابق موجودہ ہفتے کے دوران اب تک 440 کرونا وائرس کے نئے کیسز صوبے بھر میں رپورٹ ہو چکے ہیں جو مجموعی کیسز کا 16 فیصد ہے، تعلیمی اداروں میں کرونا کے ایس او پیز پر عملدرآمد کروانا اساتذہ کی ذمہ داری ہوگی۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >