کورونا میرا کچھ نہیں بگاڑ سکتا کیونکہ میں گوبر میں پیدا ہوئی تھی، بھارتی وزیر

ویسے تو آئے روز بھارتی وزراء اور سیاستدان کرونا سے متعلق ایسے مضحکہ خیز بیانات سننے دیتے ہیں کہ آدمی سر پیٹ کر رہ جائے یا ہنسی نہ رک پائے۔ ایک ایسا ہی بیان بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کی خاتون وزیر امرتی دیوی نے دیا ہے۔

بھارتی خاتون وزیر امرتی نے دعویٰ کیا ہے کورونا وائرس میرا کچھ نہیں بگاڑ سکتا کیونکہ میں گوبر اور مٹی میں پیدا ہوئی تھی، جہاں کٹانوں (جراثیم) کی بھرمار ہوتی ہے۔

امرتی دیوی نے اپنی ٹھوڑی کے نیچے لٹکتے فیس ماسک کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یہ زبردستی پہنایا گیا ہے۔ میں گوبر اور مٹی میں پیدا ہوئی ہوں اور اتنے جراثیم دیکھے ہیں کہ ان کے سامنے کورونا تو کوئی چیز ہی نہیں ہے

امرتی دیوی کے اس بیان پر مبنی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

اس سے قبل بھی کئی بھارتی وزیر اس قسم کے بیانات دے چکے ہیں ۔ کچھ عرصہ قبل ایک اور وزیر ارجن رام میگھوال نے دعویٰ تھا کہ کورونا وائرس کا علاج پاپڑ کھا کر بھی کیا جا سکتا ہے اور بعد میں خود بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے تھے۔

ارجن رام میگھوال نے ’بھابھی جی‘ نامی پاپڑ کے متعلق یہ بات کہی تھی اور اس برانڈ کے پاپڑوں کی مفت میں تشہیر کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ کورونا وائرس کا علاج ہیں، یہ پاپڑ کھانے سے جسم میں اینٹی باڈیز پیدا ہوتی ہیں جو کورونا وائرس کو ختم کر دیتی ہیں۔

واضح رہے کہ بھارت کے کئی سیاستدان اور وزیر "گوکورونا گو” کے نام سے بھی مہم چلاچکے ہیں ۔د لچسپ امر یہ ہے کہ گوکرونا گو مہم چلانے والے بعض سیاستدان بھی کرونا کا شکار ہوچکے ہیں۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >