کرونا وائرس کے خلاف جنگ، کویت نے پاکستانی ڈاکٹرز کی مدد مانگ لی

کویت نے چین کے شہر ووہان سے شروع ہونے والی جان لیوا وبا کرونا وائرس سے نبرد آزما ہونے کے لیے پاکستانی ڈاکٹرز کی خدمات مانگ لیں، 439 افراد پر مشتمل پاکستان کا طبی عملہ جلد ہی کوئی پہنچے گا۔

پاکستان سے 439 افراد پر مشتمل کویت پہنچنے والے طبی عملے میں 96 ڈاکٹرز، 280 نرسنگ سٹاف اور 63 ٹیکنیشنز شامل ہوں گے، جو کرونا وائرس سے لڑنے کے لیے کویتی ڈاکٹرز اور طبی عملے کی ہر ممکن مدد اور رہنمائی کریں گے۔

کویت میں کرونا وائرس کو کنٹرول کرنے کے لئے پاکستان سے 439 افراد پر مشتمل طبی عملہ کویتی ڈاکٹرز اور کویتی طبی عملے کے ساتھ 6 ماہ کے کنٹریکٹ پر کام کرے گا، جو اس عرصے کے دوران اپنے تجربات سے کویتی حکومت کی کرونا وائرس سے لڑنے میں ہر ممکن مدد کرے گا۔

کویتی کابینہ نے پاکستان سے طبی ٹیم کی کویت منتقلی کیلئے ادارہ شہری ہوا بازی کو بھی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

واضح رہے کہ 43 لاکھ آبادی کے ملک کویت میں کرونا کے 93 ہزار کے قریب کیسز سامنے آچکے ہیں جس میں 556 افراد جان سے ہاتھ وھوبیٹھے ہیں۔

  • Pakistan doctors should refuse to go to Kuwait. Kuwait banned put a ban on visas for Pakistanis many a times in the past and they preferred to go for ‘Indian’ work force.

    Why asking help from Pakistanis now? Why are your great ‘indian expats’ now?


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >