نیب کے زیرحراست حمزہ شہباز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

نیب کے زیرحراست حمزہ شہباز شریف کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔

ترجمان مسلم لیگ(ن) مریم اورنگزیب کا کہنا ہےکہ حمزہ شہباز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا، وہ 3 روز سے بخار میں مبتلا ہیں۔

مریم اورنگزیب نے مطالبہ کیا کہ حمزہ شہباز کو کوٹ لکھپت جیل سےفوری اسپتال منتقل کیا جائے۔ حمزہ شہباز کے علاج کی تمام قانونی ذمہ داریاں پوری کی جائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ علاج میں سستی یا لاپرواہی سے حمزہ شہباز کی صحت خطرے سےدوچار ہوسکتی ہے۔

دوسری جانب گزشتہ روز شہبازشریف نے حمزہ شہباز سے کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کی ۔ شہباز شریف کے ہمراہ انکی اہلیہ اور حمزہ شہباز کی والدہ نصرت شہباز بھی تھیں۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >