بلاول کے میرپورخاص کے دورے میں شریک وزراء، ارکان اسمبلی کورونا میں مبتلا

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا دورہ میرپور خاص وزرا اور ارکان کیلئے مشکلات لے آیا،بلاول بھٹو زرداری کے میرپورخاص دورے میں شریک بعض وزرا اور ارکان اسمبلی میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔

چار روز قبل کورونا مثبت آنے پر صوبائی وزیر شبیر بجارانی آئسولیشن میں چلے گئے تھے، وزیر اعلی کے معاون خصوصی قاسم نوید قمر کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا ہے، ارکان سندھ اسمبلی گنہور اسران اور امداد پتافی کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا ہے۔

قاسم نوید قمر نے کہا کہ کورونا مثبت آنے کے بعد انھوں نے خود کو علیحدہ کر لیا ہے۔

رکن سندھ اسمبلی امداد پتافی نے کہا کہ میرے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آئی جبکہ ساتھی رکن سندھ اسمبلی گنہور اسران بھی کورونا سے متاثر ہوئے ہیں، بلاول بھٹو زرداری نے بارش سے متاثرہ میرپور خاص ڈویژن کا دورہ کیا تھا۔

دوسری جانب حمزہ شہباز کے بعد انکی اہلیہ کا بھی کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے ۔ مسلم لیگ ن نے خط کے ذریعے حمزہ شہباز کو اتفاق ہسپتال منتقل کرنے کا مطالبہ کیا جسے پنجاب حکومت نے مسترد کردیا۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>