نجی تعلیمی ادارے میں کورونا کے 16 کیسز رپورٹ ہونے پر ادارہ سیل

تعلیمی ادارے کھلنے کے پہلے ہی روز اسلام آباد کے ایک نجی تعلیمی ادارے میں 16 طالب علموں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہونے پر ادارے کو سیل کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تعلیمی ادارے کھلنے کے پہلے ہی روز نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے ٹارگٹڈ سیمپلنگ کے دوران ایک تعلیمی ادارے میں 16 کیسز سامنے آئے، حکام نے ادارے کو تاحکم ثانی سیل کردیا ہے۔

واضح ہو کہ کورونا وائرس کی عالمی وباء کے خطرے کے پیش نظر پاکستان میں 6 ماہ سے تعلیمی ادارے بند تھے جنہیں آج کھولا گیا اور تعلیمی اداروں میں ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کی ہر ممکن کوشش کی گئی ہے، اس کیلئے صوبائی اور ضلعی سطح پر مانیٹرنگ ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہیں۔

دوسری جانب پاکستان میں کرونا کے کیسز میں بھی تیزی دیکھنے میں آرہی ہے۔عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث پاکستان میں مزید4 افراد انتقال کرگئے جبکہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 665 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔

خیال رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں بند تعلیمی اداروں کو6 ماہ بعد ایس او پیز کے تحت کھولا گیا ہے۔حکومت نے سختی سے ہدایت کی تھی کہ ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنیوالے سکولز کو بند کردیا جائے گا اور سکول پر جرمانے بھی ہوں گے۔

حکومت کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ بچوں میں کھانسی یا بیماری کی علامات ظاہر ہونے پر والدین انہیں اسکول ہر گز نہ بھیجیں۔ طبیعت زیادہ خراب ہو تو ٹیسٹ کرائیں، کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر فوری اسکول انتظامیہ کو آگاہ کریں۔

حکومت کی جانبس ے ہدایت کی گئی تھی کہ کسی بھی شخص کو درجہ حرارت چیک کیے بغیر تعلیمی اداروں میں داخل نہ ہونے دیا جائے۔ بچے کسی سے ہاتھ نہ نہیں ملائیں گے ۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >