ویڈیو: یواے ای کے وزیر صحت کورونا ویکسین لگوانے والے پہلے عہدیدار

یواے ای کے وزیر صحت کورونا ویکسین لگوانے والے پہلے عہدیدار

متحدہ عرب امارات کے وزیر صحت عبدالرحمان الاویس نے کووڈ19 سے بچاؤ کی ویکسین لگوالی، وہ چھ روز قبل منظورشدہ اس ویکسین کو لگوانے والے پہلے اعلیٰ حکومتی عہدہ دار بن گئے ہیں۔

وزیر صحت نے کہا کہ کورونا ویکسین سب سے پہلے اس عالمی وبا کے خلاف ہمارے صفِ اوّل دفاعی ہیروز کو دی جائے گی، کیونکہ وہ اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران میں اس وائرس کا شکار ہونے کے خطرے سے دوچار ہیں،حکام کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والےورکرز کو کسی بھی خطرے سے بچانا چاہتے ہیں کیونکہ وہ اپنے کام کی نوعیت کی وجہ سے اس وائرس کا شکار ہوسکتے ہیں۔

وزیر صحت نے بتایا کہ یہ ویکسین مکمل طور پر قوانین اور قواعد وضوابط کے مطابق ہے،یہ ویکسین مؤثر ہے،اس نے کورونا کے خلاف بھرپور مدافعتی ردعمل دکھایا ہے،جن رضاکاروں پر اس کی آزمائش کی گئی ، ان میں اس ویکسین سے اینٹی باڈیز پیدا کئے ہیں۔

اماراتی حکومت نے گذشتہ ہفتے کو کووڈ19کے علاج اور اس سے بچاؤ کے لیے ملک میں تیار کی گئی کورونا ویکسین کے استعمال کی ہنگامی بنیاد پر منظوری دی تھی،یو اے ای میں مقیم 125 ممالک سے تعلق رکھنے والے 31 ہزار رضاکاروں پر اس ویکسین کی کلینکی آزمائش کی گئی،اس ویکسین کے آزمائشی مرحلے میں ابتدائی نتائج حوصلہ افزارہے۔

متحدہ عرب امارات میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 84,242 ہوگئی ہے جبکہ 404اموات ہوچکی ہیں۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >